ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل چیئرمین کے گھر پر حملہ، 13 دہشت گرد ہلاک، امن فورس کا جوان شہید

ڈیرہ بگٹی (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

قبائلی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور بگٹی امن فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا۔ دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم امن فورس نے ان کا تعاقب کرکے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری رہی۔