برٹش کولمبیا (کینیڈین میڈیا) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا نے اسکول فائرنگ کے ایک واقعے کے معاملے پر مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حملہ آور کے چیٹ جی پی ٹی کھاتے میں تشویشناک سرگرمی موجود تھی، تاہم کمپنی نے مبینہ طور پر اس کی اطلاع پولیس کو نہیں دی۔
مقدمے میں مصنوعی ذہانت کی حفاظت، کمپنی کی ذمہ داری اور خطرناک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے کے نظام سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔اوپن اے آئی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسے کسی فوری حملے کے واضح شواہد نظر نہیں آئے تھے۔

