اربیل ( شامران پیٹرولیم کارپوریشن، رائٹرز) کینیڈا کی تیل و گیس کمپنی شامران پیٹرولیم کارپوریشن نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر شمالی عراق کے کردستان ریجن میں واقع اپنے آتروش اور سارسانگ آئل فیلڈز میں تیل کی پیداوار اور آپریشنز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئل فیلڈز پر تعینات عملے، ٹھیکیداروں اور کمپنی کے اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
شامران پیٹرولیم کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، آتروش اور سارسانگ آئل فیلڈز میں تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔کمپنی نے کہا کہ اس دوران متعلقہ حکام اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ حالات بہتر ہوتے ہی آپریشنز بحال کیے جا سکیں۔

