طائف (سعودی میڈیا) سعودی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کو لے جانے والی تیز رفتار گاڑی اچانک اپنے راستے سے ہٹ گئی اور دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

