ریاض (سعودی وزارت دفاع) چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی امور اور مکہ دفاعی تعاون معاہدے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور پاکستانی قیادت نے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

