لاہور:یومِ دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مجلسِ ترقی ادب کے زیراہتمام خصوصی مشاعرہ کااہتمام

لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلسِ ترقی ادب کے زیراہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پلاک قذافی اسٹیڈیم میں مشاعرہ منعقد کیاگیا۔اس مشاعرے کی صدارت اعجاز انور راجہ نے کی جبکہ نظامت صوفیہ بیدار اور خالد ندیم شانی نے کی۔

تقریب میں اویس نواز، ڈائریکٹر/ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت، سمیرا لطیف پاشا، ایڈمن آفیسر سمیت ممتاز شعراء واجدہ امیر، حمیدہ شاہین، فرحت زاہد، محمد سلیم ساگر، میجر (ر) شہزاد نیر، اویس ملک، سجار بلوچ، عبدالرزاق ایزد، صائمہ آفتاب، لطیف ساجد، رضا جعفری اور ابرار حسین نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔

شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔