ویلنگٹن (رائٹرز) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، جس کے ساتھ ہی 7 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
رائٹرز کے مطابق ملک کی 54ویں پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ انتخابات میں حکمران دائیں بازو کے اتحاد اور لیبر پارٹی کی قیادت میں بائیں بازو کے اتحاد سمیت مختلف سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔
انتخابی مہم میں اخراجاتِ زندگی، معاشی انتظام اور عوامی خدمات اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے انتخابی کمیشن کے مطابق بیرونِ ملک ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوگا۔
نیوزی لینڈ میں گزشتہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوئے تھے اور قانون کے تحت پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ مدت 3 سال ہے۔ عام انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔

