ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بین الاقوامی مقابلوں کیلئے میرٹ پر مبنی سلیکشن پالیسی کی پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جانب سے تصدیق، اسلامک گیمز کیلئے تین کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا۔ سعودی عرب میں ہونے والی چھٹی اسلامی یکجہتی کھیلوں کیلئے ایچ ای سی کے سیف اللہ ، طاہر شریف اور حذیفہ کو جوڈو پاکستان کراٹے فیڈریشن نے ٹیم میں شامل کرلیا۔
مزکورہ بالا تینوں کھلاڑی قومی سطح پر اپنی کیٹگری میں بہترین پرفارمر شمار کئے جاتے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایچ ای سی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ لیٹر جاری کرکے کھلاڑیوں کے انتخاب سے آگاہ کر دیا ہے جن کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کیا جاۓ گا۔ اسلامی یکجہتی گیمز کے مقابلے رواں برس نومبر کے وسط میں ریاض میں ہوں گے- واضح رہے کہ شریف طاہر اور سیف اللہ جرمنی میں ہونے والے فیسو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دستے کا بھی حصہ تھے اور فیڈریشن کی طرف سے اب ان کی نامزدگی اس امر کی عکاسی ہے کہ ایج ای سی کا انتخاب میرٹ پر تھا۔

