ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے کے مناظر سامنے آگئے

میناب، ایران ( امریکی اخبار، بین الاقوامی میڈیا)ایران کے جنوبی شہر میناب میں 28 فروری کو لڑکیوں کے ایک اسکول پر ہونے والے امریکی حملے کے مناظر سامنے آگئے ہیں جن میں تباہ شدہ عمارت اور امدادی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا اور امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور تصدیق شدہ ویڈیوز کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بحری اڈے کو نشانہ بنانے والے حملے کے دوران قریبی اسکول بھی زد میں آگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹوماہاک کروز میزائل نے پاسدارانِ انقلاب کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جو لڑکیوں کے اسکول کے قریب واقع تھا، جس کے باعث اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا، تاہم سامنے آنے والے شواہد میں اس دعوے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔اس حملے کے نتیجے میں طالبات اور اساتذہ سمیت کم از کم 175 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔