ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے بنگلہ دیش کے نام رہی۔
ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ میں رہی۔ صرف 41 کے اسکور پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
سلمان مرزا: 3 وکٹیں، محمد نواز اور فہیم اشرف: 2-2 وکٹیں، حسین طلعت، سلمان علی آغا، احمد دانیال: 1-1 وکٹ
سیف الدین واحد بنگلہ دیشی بیٹر تھے جنہوں نے کچھ مزاحمت کی اور 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نو بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹیم میں شمولیت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی (41 گیندیں، 5 چھکے، 6 چوکے)۔ حسن نواز: 33 رنز (17 گیندیں)، محمد نواز: 27 رنز (16 گیندیں)، سلمان علی آغا: 12، صائم ایوب: 21، محمد حارث: 5، حسین طلعت: 1
تسکین احمد 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ نسیم احمد نے 2 شکار کیے۔
“پاکستان کی پلئینگ الیون میں تبدیلیاں” کی گئی ہیں — فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت تبدیل کئے گئے ہیں.صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، عباس آفریدی، احمد دانیال، سلمان مرزا، محمد نواز۔پاکستان نے تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر عزت بچائی، لیکن سیریز بنگلہ دیش نے 1-2 سے اپنے نام کی۔

