دبئی : پاکستان انڈر 19 نے میزبان متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی.پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے ہرایا.پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے. متحدہ عرب امارات مقررہ 50 اوورز میں 245 رنز بناسکی.
پاکستانی اوپنر شاہ زیب کی ایک بار پھر سنچری سکورکی اور 132 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی.محمد رضی اللہ نے 106 رنز سکور کئے.عثمان خان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یو اے ای کی جانب سے نور اللہ ایوبی نے دو اور ادیش سوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے ڈی سوزا کی 81 رنز کی اننگز بھی یو اے ای کے کام نہ آسکی۔ محمد ریان نے 50 رنز بنائے.ادیش سوری 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ایان افضل 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستانی بالر عبدالسبحان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، محمد احمد دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
پاکستان پہلے گروپ میچ میں بھارت کو بھی شکست دے چکا ہے.پاکستان اگلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گا. پاکستان کے ایشیا کپ انڈر 19 میں چار پوائنٹس ہوگئے ہیں.