شام: داعش حملہ آور کی فائرنگ، 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک

تدمُر، شام (ایجنسیاں)شام کے شہر تدمُر میں گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔پینٹاگون کے مطابق فائرنگ کا واقعہ داعش کے ایک حملہ آور نے کیا۔ اس دوران 3 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے، جبکہ حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی امریکیوں کو نشانہ بنانے والوں کو امریکہ ڈھونڈ کر سخت انجام تک پہنچائے گا۔دوسری جانب شامی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شامی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار تھا اور شدت پسند نظریات کا حامل تھا۔