اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے کو جتنا متنازع بنا دیا گیا ہے، اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے معلوم کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم کے معاملے پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ بعض حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کو دیگر سیاسی تنازعات میں الجھانے کے بجائے عوام کی رائے معلوم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

