انڈر16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیدی

تھائی لینڈ( نمائندہ خصوصی)تھائی لینڈ میں جاری انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے دی۔رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ یک طرفہ رہا جس میں پاکستانی ٹیم نے تینوں سیٹس بالترتیب 16-25، 19-25 اور 12-25 سے جیتے۔

گرین شرٹس اب چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کریں گے۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے ابتدائی تینوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں انہوں نے انڈونیشیا کو بھی 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے 2026 میں ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کیلئےبھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں