ایچ بی پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ کی تاریخ سامنے آگئی۔ایچ بی پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی، تقریب دبئی یا پھر لندن میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی وجہ سے اس بار پی ایس ایل کے میچز فروری، مارچ کے بجائے اپریل اور مئی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے ڈرافٹ کے پرومو میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11.1 لکھا ہوا ہے۔ پرومو کے مطابق پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پی ایس ایل کی میٹنگ دوبارہ ہوگی جبکہ رواں ہفتے ہی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں