اوٹاوا (نمائندہ خصوصی) رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جمعہ کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اور یہ یاد دلانے کا موقع ہے کہ دماغی صحت ہی اصل صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر پانچ میں سے ایک کینیڈین ہر سال اپنی روزمرہ زندگی میں دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرتا ہے۔
سونیا سدھو کے مطابق یہ مسئلہ نوجوانوں سے لے کر بزرگوں تک ہر نسل کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ذہنی صحت کے فروغ، آگاہی اور مدد کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک بہتر، ہمدرد اور صحت مند کمیونٹی تشکیل دی جا سکے۔

