سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ریڈبال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ عاقب جاوید کو ریڈبال ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کیا ہے۔ریڈ بال کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے آج اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عاقب جاوید کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ پہلا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیل رہی ہے جب کہ ٹی ٹوینٹی کے بعد 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔