سعودی عرب: ٹیبل ٹینس کے انڈر 19 میں پاکستانی پلئیر سروج ساجد نے میدان مار لیا

سعودی عرب میں ٹیبل ٹینس کے انڈر 19 کے مقابلوں میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پلئیر سروج ساجد نے میدان مار لیا گولڈ میڈل کے علاوہ ٹرافی بھی اپنے نام کر لی سروج ساجد سعودی نیشنل گیمز میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں .

سعودی دارالحکومت ریاض کے سپورٹس کمپلیکس میں وزارت سپورٹس کے تعاون سے سعودی ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے انڈر 12 انڈر 14 ،انڈر 16 اور انڈر 19 کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں سعودی اور پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر خلیجی ممالک کی کھلاڑیوں نے شرکت کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پلئیر سروج ساجد نے انڈر 19 کیٹگری کے فائنل میچ میں اپنی مہارت سے حریف پلئیر کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیا تقسیم انعامات کی تقریب میں سعودی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے حکام نے انعامات تقسیم کیے سروج ساجد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل اور ٹرافی سے نوازا گیا.

اس موقعہ پر سروج ساجد کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں جیتنے کا موقعہ ملا ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی سعودی نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں سروج ساجد کے والد ساجد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جو کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اگر پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ پاکستان کی جانب سے بھی کھیل سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں