شام میں سیاسی تبدیلی اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی قومی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی فٹبال ٹیم کی کٹ اور لوگو تبدیل کر دیا گیا۔ شامی فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کی سرخ رنگ کی کٹ کو سبز رنگ میں بدل دیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شامی فٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی سبز کٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تبدیلی کو “تاریخی” قرار دیا۔
نئے لوگو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیڈریشن نے لکھا یہ لوگو شامی کھیلوں میں اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک پہلی تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ فٹ بال شام میں ایک مقبول کھیل ہے، جو نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ملک کے مختلف سماجی و سیاسی طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
1936 میں شامی فٹ بال ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد، شام کی فٹ بال ٹیم نے ایشین کپ اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر سمیت کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے۔