فیفا نے سعودی عرب کو 2034 فٹبال ورلڈکپ میزبانی کی تصدیق کر دی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو 2034 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی دینے کی تصدیق کر دی۔

فیفا نے 2030 اور 2034 فٹبال ورلڈکپ کے میزبانوں کا اعلان کر دیا۔ 2030 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کریں گے جب کہ 2034 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی سعودی عرب کو دے دی گئی۔بدھ کے روز منعقدہ غیر معمولی فیفا کانگریس کے اجلاس میں عالمی کپ کے میزبانوں کی منظوری دی۔

2022 میں قطر کے انعقاد کے بعد سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن جائے گا۔ 2034 ایڈیشن کسی ایک میزبان ملک میں 48 ٹیموں کا پہلا ٹورنامنٹ منعقد کرے گا۔

میچز سعودی عرب کے پانچ میزبان شہروں ریاض، جدہ، الخوبر، ابھا اور نیوم کے 15 اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ دارالحکومت ریاض کا کنگ سلمان اسٹیڈیم جس میں 92,000 تماشائیوں کی گنجائش ہے ایک بار تعمیر ہونے کے بعد افتتاحی اور فائنل میچوں کا مقام ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں