لندن: ڈاکٹرز کا جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کی بائیں پنڈلی کی سرجری کا فیصلہ

لندن( نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نامور اتھلیٹ ارشد ندیم کی بائیں پنڈلی کے دیرینہ درد کے باعث لندن میں تفصیلی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ارشد ندیم پیر کو سرجری کے عمل سے گزریں گے۔

پاکستانی جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم، جو ماضی میں کئی عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر چکے ہیں، ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی بائیں پنڈلی کے تکلیف دہ مسئلے کے باعث تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے بعد ماہرین نے اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ میدان میں اتر سکیں۔

ارشد ندیم کا یہ مسئلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور اسی باعث وہ کئی بین الاقوامی مقابلوں میں بھرپور شرکت سے قاصر رہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق وہ پیر کے روز لندن کے ایک معروف اسپتال میں اپنی پنڈلی کی سرجری کرائیں گے، جس کے بعد بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پاکستانی اسپورٹس حلقوں اور شائقین کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری اور مناسب ری ہیب کے بعد ارشد ندیم دوبارہ عالمی مقابلوں میں بھرپور واپسی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں