ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ: محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔گلوبل ایسوسی ایشن آف مکس مارشل آرٹس کے تحت ورلڈ ایم ایم چیمپئن شپ انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں منعقد ہوئی۔

ایونٹ میں محمد ثاقب نے انڈر۔18 کی 52 اعشاریہ 2 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ فائنل میں پاکستانی فائٹر نے قازقستان کے فائٹر کو تین راؤنڈ کے بعد شکست دی۔

انکے علاوہ پاکستان کے محمود کمال نے کانسی کے دو تمغے جیتے۔ محمود کمال نے مائنس 93 اور پلس 93 کے جی میں کانسی کے تمغے جیتے۔ محمد کمال کو دونوں بار سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔چیمپئن شپ میں 63 ممالک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں