ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں بھی اٹلی کو 0-3 سے شکست دے دی۔
ہانگ کانگ میں جاری ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں بھی فتح حاصل کرلیا۔پیرو اور ہانگ کانگ کو ہرانے کے بعد منگل کو پاکستان نے اٹلی کو بھی 0-3 سے مات دے دی۔ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے فتوحات حاصل کیں۔
عاصم خان نے عمر زکی مسعود کو11۔ 8، 11۔4 اور11۔7 سے ہرایا، نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو11۔4، 11۔7 اور 11-5 سے ہرایا۔ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 11۔2، 11۔1 اور 11۔1 سے مات دی۔مسلسل 3 میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا، راؤنڈ آف سکسٹین میں پاکستان ٹیم آج جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی۔