پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر محمد اخلاق کو امریکی کرکٹ کی جانب سے پیشکش کی گئی۔چیمپئنز کپ میں ڈولفنز ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد اخلاق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکا میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام کرکٹ پاکستان کیلئے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے اخلاق نے کہا کہ میرا پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میری کرکٹ پاکستان کیلئےہے، اور میں یہاں کھیلنا چاہتا ہوں۔
اخلاق نے سرفراز احمد کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی تجاویز شیئر کرنے کے بارے میں بھی کہا ہم وکٹ کیپنگ کے تجربے کا تبادلہ کرتے ہیں، اور میں اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئےسخت محنت کر رہا ہوں۔
انہوں نے پاکستان کیلئے ہانگ کانگ سکسز میں اپنی حالیہ کارکردگی کا مزید تذکرہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حالیہ ریڈ بال اور گلوبل T20 فارمیٹس کے دوران لوئر آرڈر میں اپنی میچ جیتنے والی اننگز کا بھی ذکر کیا۔