پاکستانی ٹیم نے اس میچ سے ایک دن قبل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔ اس سیشن کا مقصد میچ کیلئے ٹیم کی تیاری کو مکمل کرنا تھا تاکہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے، اور کھلاڑی اس میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئےپوری قوت سے میدان میں اتریں گے۔