مسی ساگا (نمائندہ خصوصی) ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز کی سیلز ایگزیکٹو سارہ کی جانب سے سلیم چوہدری کی سالگرہ کے موقع پر سرپرائز تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ادارے کی انتظامیہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ادارے کے دیگرسٹاف ممبرز نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسزکے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلیم چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت، خوشیوں اور درازیٔ عمر کیلئے دعا کی۔اس موقع پر جنگ نیوز کینیڈا کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی بھی موجود تھے۔

