GTHA میں برفباری کے باعث اسکول بسیں منسوخ کردی گئیں

ٹورنٹو/ہملٹن (نامہ نگار)گریٹر ٹورنٹو اور ہملٹن ایریا (GTHA) میں برفباری اور خراب موسم کے باعث متعدد علاقوں میں اسکول بسوں کی سروس منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم اسکول کھلے رہیں گے۔

یورک ریجن:
یورک ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور یورک کیتھولک ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کے تمام اسکول بسیں آج صبح کیلئے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسکول کھلے رہیں گے۔

ہلٹن ریجن:
ہلٹن ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور ہلٹن کیتھولک ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کے زون 2 اور زون 3 میں بسیں آج صبح کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسکول کھلے رہیں گے۔

پیل ریجن:
پیل ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور ڈفرن-پیل کیتھولک ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کے زون 3 (کالڈون) میں اسکول بسیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسکول کھلے رہیں گے۔

ڈرم ریجن:
ڈرم اسٹوڈنٹ ٹرانسپورٹیشن کے مطابق آج تمام اسکول بسیں منسوخ ہیں۔ اسکول کھلے رہیں گے۔

ٹورنٹو:
ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ اور ٹورنٹو کیتھولک ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کے لیے بسیں چل رہی ہیں لیکن کچھ دیر ہو سکتی ہے۔

ہملٹن:
ہملٹن وینٹ ورتھ اسٹوڈنٹ ٹرانسپورٹیشن سروسز کے مطابق بسیں اسکولوں تک پہنچ رہی ہیں، تاہم تاخیر متوقع ہے۔