تل ابیب ( اسرائیلی میڈیا)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری ملک چھوڑ کر جانے لگے جبکہ متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گورین ایئرپورٹ پر اس صورتحال کے باعث ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی اور اسرائیل چھوڑ کر جانے والے کئی مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہریوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ ایئرپورٹ سے محدود تعداد میں اسرائیلیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد اب تک 29 ہزار 247 افراد زمینی راستوں کے ذریعے اسرائیل سے باہر جا چکے ہیں۔

