ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو نے تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر 12 اکتوبر کو دفاتر کھلے رکھ کر شہریوں کو مختلف قونصلر خدمات فراہم کیں، جن سے مجموعی طور پر 200 افراد نے استفادہ کیا۔
قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو خلیل احمدباجوہ کے مطابق تعطیل کے باوجود شہریوں کو قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، دستاویزات کی تصدیق، ڈرائیونگ لائسنس، پولیس سرٹیفکیٹ اور لائف سرٹیفکیٹ سمیت مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تھینکس گیونگ ڈے پر 90 افراد کو شناختی کارڈ کی خدمات فراہم کی گئیں، 54 افراد نے پاسپورٹ، 32 نے دستاویزات کی تصدیق، 8 نے ڈرائیونگ لائسنس اور 12 نے پولیس سرٹیفکیٹ کی سہولت حاصل کی، جبکہ 4 افراد کو لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔
اس طرح پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو نے تھینکس گیونگ ڈے کی تعطیل کے باوجود شہریوں کی سہولت کے لیے اپنے دفاتر کھلے رکھے اور مجموعی طور پر 200 درخواست گزاروں کو قونصلر خدمات فراہم کیں۔

