مسی ساگا:معروف سماجی وسیاسی شخصیت سعید باری انتقال کر گئے

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) لبرل پارٹی سےتعلق رکھنے والی معروف شخصیت سعید باری اپنے دفتر میں دورانِ کام اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سعید باری کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ ماضی میں انہیں رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد کے مدمقابل انتخابی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ وہ تقریباً تین دہائیوں سے اکاؤنٹنگ فرم کے مالک تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔