آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کیلئے پلان بتا دیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لئےمزید 94 رنز درکار ہیں۔
نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم میچ کے بعد جب مچل اسٹارک سے ان سے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص پلان نہیں تھا بس گیند کو اسٹمپس اور پیڈ پر مارنا تھا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ابتدائی اوور پر ہمیشہ سے ہی اسٹمپ کو نشانہ بنانا میرا طریقہ ہے۔مچل اسٹارک نے کہا کہ میرا مقصد اسٹمپ پر حملہ کرنا اور وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، یہ بڑا ٹیسٹ میچ اور بڑی سیریز ہے۔