وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صحافی کالونی فیز ٹو کا معاہدہ طے پا گیا
سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی اور بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ نے دستخط کئے
صحافیوں کی کم تنخواہوں کے باعث ماہانہ اقساط بھی مناسب رکھی جائیں تاکہ آسانی ہو سکے
جبکہ صحافیوں کی فلاح و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رھے ہیں: ارشد انصاری
صحافیوں کیلئے گھر کے خواب کو حقیقت بنانے کی طرف بڑا قدم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صحافی کالونی فیز ٹو کا معاہدہ طے پا گیا- سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی اور بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ کے دستخط صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا وزیر اعلی پنجاب ار وزیر اطلاعات پنجاب سے اظہار تشکر- صحافیوں کو چھت دینے کا وعدہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پورا کر دیا صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا.
سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی اور بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ نے دستخط کئے معاہدے کی تقریب میں سی ای او روڈا عمران امین، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر شریک تھے- اس موقع پر سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ روڈا تین سے پانچ سال میں صحافیوں کو ڈیویلپ پلاٹ فراہم کرے گاابتدائی طور پر 62,500 روپے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں جمع کرانا ہوں گےوزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہر صحافی کو چھت دینا ہے صحافیوں کیلئے ارزاں نرخوں پر پلاٹ دیے جائیں گے .
عمران امین کا مزید کہنا تھا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کو چہار باغ کے معیار کے برابر جدید رہائشی سہولیات فراہم کی جائینگی- اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی کم تنخواہوں کے باعث ماہانہ اقساط بھی مناسب رکھی جائیں تاکہ آسانی ہو سکے جبکہ صحافیوں کی فلاح و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رھے ہیں ۔صحافیوں کیلئے انکا لاہور میں اپنے گھر کا خواب مکمل ہوگیا ھے صحافیوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پہلے ہی زمین کی ادائیگی ہوچُکی ھے صحافی فیز ٹو صحافی کالونی کے پلاٹ کیلئےصرف ڈویلپمنٹ چارجز ہی ادا کرینگے جو قابل تعریف ھے-

