لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر طلبہ کے بیگز کی اچانک تلاشی شروع کردی۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اس کارروائی کا مقصد طلبہ کو منشیات، تمباکو نوشی اور دیگر مضر عادات سے محفوظ رکھنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں کے باہر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سی سی ڈی اہلکار طلبہ کے بستوں کی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ سگریٹ، ویپ ڈیوائسز اور دیگر ممنوعہ اشیا کی اسکولوں میں منتقلی روکی جاسکے۔
سی سی ڈی کی جانب سے طلبہ کے بیگز کی تلاشی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں اہلکاروں کو اسکول آنے والے بچوں کے بستوں کی جانچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ کارروائی نوجوانوں میں ویپنگ، سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

