ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم کا 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم
مقتولہ کے ورثا کا بیان حلفی جمع،ربیعہ کی موت حادثہ قرار ،ضمانت پر کوئی اعتراض نہ ہونے کا مؤقف
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل میں نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیا۔ ورثا نے مؤقف اختیار کیا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی اور اگر عدالت احسن طاہر کو ضمانت پر رہا کرے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے ورثا کے بیان حلفی اور بیان کی روشنی میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

