جے شاہ کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت محسن نقوی کے بجائے شمی سلوا کو مل گئی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ شمی سلوا نے ایشین کرکٹ کونسل کے عبوری صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمی سلوا اگلے ماہ ہونے والی جنرل میٹنگ تک کونسل کی صدارت کریں گے، میٹنگ کے بعد محسن نقوی مستقل صدر بنیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل میٹنگ جنوری 2025 میں ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر عہدہ خالی ہوا تھا، گزشتہ سالانہ میٹنگ میں اگلی صدارت پاکستان کو دینے پر اتفاق ہوا تھا۔