تولوکا(ایجنسیاں) میکسیکو کے شہر تولوکا میں ایک چھوٹا نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو اسٹیٹ کے سول پروٹیکشن حکام کے مطابق طیارہ اکاپولکو سے تولوکا کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں 8 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ فٹبال گراؤنڈ پر اترنے کی کوشش کے دوران قریبی گودام کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک فرد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

