وزیراعلیٰ کی حراست بہت بڑی غلط بات ہے:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حراست بہت بڑی غلط بات ہے، کیا وزیراعلیٰ کو اس طرح ہٹایا جاتا ہے اور منتخب حکومت کو ایسے گرایا جاتا ہے؟

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی وزیراعلیٰ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ حراست میں ہیں تو یہ بہت بڑی غلط بات ہے۔ سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

رابطوں سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ رابطوں کے معاملے پر کیا اختلاف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے آئین کی دفعہ 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے، جو مارشل لا کی پیداوار ہے۔