واشنگٹن (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی رواں سال تیسری سہ ماہی کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ ہوگئی۔
رائٹرز کے مطابق کمپنی نے پیر کو جاری کردہ مالیاتی نتائج میں بتایا کہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اس کی آمدن 205 فیصد اضافے کے بعد 30 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں آمدن اس سے نمایاں کم تھی۔
کمپنی کی آمدن میں اضافے کی بنیادی وجہ اس کے ڈیٹا لائسنسنگ کاروبار ’’ٹروتھ اے پی آئی‘‘ کی ترقی بتائی گئی ہے۔ اس کاروبار کے ذریعے کمپنی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شائع ہونے والی معلومات تک رسائی اور ان کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آمدن میں نمایاں اضافے کے باوجود کمپنی کے مالی نتائج کی مکمل تفصیلات میں اخراجات اور دیگر کاروباری شعبوں کی کارکردگی شامل نہیں کی گئی۔

