اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کردیا۔پاکستان ریلوے کے مطابق راولپنڈی سے 7.5 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی ہے، جبکہ دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان ریلوے کے مطابق بروقت ڈیزل کی فراہمی سے مسافر ٹرینوں کے آپریشن میں تسلسل برقرار رکھنے اور عوام کے لیے سفری سہولیات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

