پشاور (خبر ایجنسیاں) پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست سابق وزیراعلیٰ کے بھائی محمد عامر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او، ایس ایس پی، متعلقہ ایس ایچ او اور نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

