پشتون، بلوچ اور سندھی صوبوں کی تقسیم کی مزاحمت کرینگے، اتحاد ناگزیر ہے: ایمل ولی خان

چمن (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پشتون، بلوچ اور سندھی اپنی سرزمین کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، تمام قوموں کو اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتونوں، بلوچوں اور دیگر قوموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، وطن کے دفاع کے لیے اتحاد ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تذلیل کا سلسلہ بند کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، عوام صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے اور انہوں نے صوبوں کی تقسیم کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔