اسلام آباد(نامہ نگار) اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک لانگ مارچ موخر نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کروائی جائے، ضمانت دیتا ہوں کہ ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جو مشترکہ فیصلہ ہوگا وہ قبول کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی بہنوں کی رہائی سے قبل لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔

