تہران (ایرانی میڈیا) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فیصلے کے بعد صدر مسعود پزشکیان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک کا سفر میڈیا ٹیم کے بغیر کرنا پڑے گا۔صدر کے دفتر میں محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ عباسی نے امریکی اقدام کو دشمنانہ قرار دیا ہے۔

