نیو یارک، الینوائے، مشی گن، شکاگو(ایجنسیاں)امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں آگئیں۔ ریاست نیو یارک، الینوائے اور مشیگن میں عمارتیں، مکانات اور سڑکیں دو فٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔
ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، شکاگو کے ایئرپورٹ پر آٹھ اعشاریہ چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برف پڑنے کا نیا ریکارڈ ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

