اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا .ایرن ملز سےرکنِ پارلیمنٹ اقراخالد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم مارک کارنی سے اہم کمیونٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جن میں سوڈانی خاندانوں کی کینیڈا میں اپنے پیاروں سے جلد از جلد ملاقات کا معاملہ بھی شامل ہے۔
اقرا خالد کے مطابق ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور اُن کے ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مارک کارنی کی توجہ، سمجھ بوجھ اور پیش کی گئی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی پر شکر گزار ہیں۔

