برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیر حراست

ڈربی (نمائندہ خصوصی) ڈربی کے علاقے میں کنٹرول شدہ دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر تقریباً 200 گھروں کو ہنگامی طور پر خالی کرایا گیا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 40 اور 50 برس کے درمیان ہیں اور دونوں کا تعلق پولینڈ سے بتایا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے پولیس اور انٹیلی جنس ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ علاقہ محفوظ قرار دے دیا گیا ہے تاہم شہریوں کو 24 گھنٹے تک گھروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ایک سفید وین بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔