بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، خدشہ ہے نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں۔

منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں اور پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیرالا کے وزیرِ اعلیٰ پنارائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج کی مدد لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں