بھارتی ریاست گجرات میں مسافر ٹرین کی زد میں آکر 2 شیر شدید زخمی ہوگئے

بھارتی ریاست گجرات میں مسافر ٹرین کی زد میں آکر 2 شیر شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ شدید بارش کے دوران پیش آیا جب مسافر ٹرین نے ایک 9 سالہ شیر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسے کافی چوٹیں آئیں۔

اس واقعے کے بعد ٹرین ایک گھنٹے تک رکی رہی اور زخمی ہونے والے شیر کو علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی ٹرین نے بعد میں واپسی کے سفر کے دوران مزید ایک اور شیر کو بھی ٹکر مار کر زخمی کردیا جس سے شیروں کے تحفظ کرنے والے افراد اور مقامی لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں شیروں کا بہترین طریقے سے علاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے پٹریوں کے ارد گرد جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں