’بیٹا بڑا ہوگا تو بتاؤں گا پرتھ میں کس طرح آسٹریلیا کو ہرایا‘

بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ بیٹا بڑا ہوگا تو اسے بتائیں گے کہ پرتھ میں آسٹریلیا کو کس طرح ہرایا۔

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے کہا کہ بیٹا انگد بھی گراؤنڈ میں موجود تھا اس کو ابھی کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انگد کو کرکٹ سمجھ آئے گی تو معلوم ہوگا کہ اس کے والد نے کتنا بڑا میچ جیتا ہے۔

ویرات کوہلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بمراہ نے کہا کہ ویرات کوہلی کو ہماری نہیں ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کبھی آؤٹ آف فارم نہیں تھے وہ نیٹ میں بھرپور بیٹنگ کررہے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں کافی دلکش اننگز کھیلی ہے۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں یکسر ناکام رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم اس کے بعد شاندار طریقے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

کپتان جسپریت بمراہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں