جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو عالمی جنگ بن سکتی ہے:ایرانی جنرل کا انتباہ

تہران(غیر ملکی میڈیا، وال اسٹریٹ جرنل)ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو اس بار یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل محمد رضا کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو اس ماہ تیار کیے گئے میزائلوں سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو روک نہیں سکتا۔

اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی بحریہ دشمنوں کو مزید نقصان پہنچانے کیلئےمکمل طور پر تیار ہے۔دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوج نے کھلے سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکرز کو تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔